Arz Kiya Hai(عرض کیا ہے)
ڈاکٹر عابد معز عابد معز میڈیکل ڈاکٹر ہیں، اس حوالے سے وہ لوگوں کے جسمانی امراض کا علاج کرتے ہیں لیکن آج کے مشینی دور میں جسمانی کے علاوہ اعصابی اور نفسیاتی امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔ ’ہیومرتھیراپی‘ نفسیاتی عوارض کا مؤثر مداوا ہے۔ ڈاکٹر عابد معز اس کارِخیر میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ دو سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں 19 شگفتہ افسانے شامل ہیں۔ ان افسانوں میں انھوں نے جہاں سماج کے حساس مسائل پر قوم کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے وہیں طنز و مزاح کی چاشنی سے تحریر کو اس قدر لطف انگیز بنادیا ہے کہ کسی بھی افسانے کا مطالعہ شروع کرنے کے بعد قاری مکمل پڑھ کر ہی دم لیتا ہے

Baat Se Baat (بات سے بات)
ڈاکٹر عابد معز عرب دنیا کے پہلے ہفت روزہ ’اُردو میگزین‘ میں شائع ہونے کالموں کا مجموعہ ہے۔ شاید یہ اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو کسی ہندوستانی ادیب کے سعودی عرب میں شائع ہوئی تخلیقات کا مجموعہ ہے۔ عابد معز کا انداز تحریر اور موضوع کا انتخاب منفرد ہے اور ان کے یہاں ایسی سطحیت نہیں کہ قاری پڑھے، ہنس دے اور بات ختم۔ ان کا مقصد صرف ہنسانا نہیں ہے بلکہ فکر کو بیدار کرنا ہے۔ 276 صفحات پر مشتمل اس مجموعے میں 85 کالم ہیں جنھیں 17 مختلف عنوانات میں تقسیم کرکے پیش کیا گیا ہے

Farighul Baal(فارغ البال)
ڈاکٹر عابد معز عابد معز کے طنز و مزاحیہ مضامین، افسانوں اور کالموں کے بعد انشائیوں کا یہ مجموعہ ہے۔ ان کے انشایئے مقبول عام قسم کے انشائیوں سے بہت مختلف ہیں۔ موضوعات کے انوکھے اور اچھوتے انتخاب اور ان کے غیر روایتی طرز بیان کی وجہ سے ان کے انشائیوں میں ایک نئی تازگی اور وسعت کا احساس ہوتا ہے جیسے ہم طنز و مزاح کی ایک نئی وادی کی کھلی فضا میں سانس لے رہے ہوں۔ ان کے مزاح میں ایک سنجیدگی نظر آتی ہے اور ہمیں اس بات کو پیش نظر بھی رکھنا چاہئے کہ ان کی تقریباً ہر تحریر اپنے دامن میں ایک مقصد اور ایک پیام لئے ہوتی ہے۔ اس مجموعہ میں جملہ 23 انشایئے شامل ہیں

Hansi Hansi Mein(ہنسی ہنسی میں)
حمید عادل طنز و مزاح کا معاملہ ’’میڈ فار ایچ ادر‘‘ کا معاملہ ہے، یعنی دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں۔ حمید عادلؔ کی تحریروں میں طنز و مزاح تو ہوتا ہی ہے لیکن ان کی تحریروں میں قاری کے لئے کوئی نہ کوئی پیام بھی ہوا کرتا ہے۔ چھوٹے سے جملے کے ذریعے بڑی سے بڑی بات کہہ جانا اور معمولی الفاظ کے ذریعے غیر معمولی بات کہنا حمید عادل کے قلم کی خاص خوبی ہے۔ ان کے مضامین کے عنوانات بھی عموماً اس قدر دلچسپ ہوا کرتے ہیں کہ قاری مضمون پڑھنے کے لئے بے چین ہوجاتا ہے۔ زیرنظر تصنیف کے کچھ دلچسپ عنوانات ملاحظہ فرمائیں۔ پٹرول کا رول، سحری میں دوسہ، افطار میں حلیم، آ دل سے دل ملا، بھکاری یا شکاری، بوسہ کوئی ’’دوسہ‘‘ نہیں کہ …، بکرا کچھ بک رہا ہے، کس گدھے نے گدھا حلال کیا؟ ’’ہنسی ہنسی میں‘‘ حمید عادلؔ کی آٹھویں تصنیف ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی پچھلی سات تصنیفات کی طرح اسے بھی آپ پسند فرمائیں گے۔