Ishrat Jahan Encounter (Urdu) عشرت جہاں انکاؤنٹر
₹375.00
یہ تحقیقی کتاب مقتولہ عشرت جہاں کے گھر والوں اور دوسرے متعلقین سے مل کر اور اس حادثے سے متعلق دستاویزات اور رپورٹوں کا مطالعہ کرکے لکھی گئی ہے۔ گوکہ عشرت جہاں انکاؤنٹر کے تمام مجرم پولیس افسران اب رہا ہو چکے ہیں، پھر بھی یہ کتاب سی بی آئی کی تفتیش، عدالتوں کے فیصلے اور ایس آئی ٹی کے تناظر میں ایک سند ہے تاکہ آنے والے مؤرخ دیکھیں کہ بھارت میں مسلمانوں کا کس طرح سے کھلے عام غیرقانونی انکاؤنٹر کیا جاتا رہا اور ان کو عدالتی کارروائی کے بغیر پولیس اور میڈیا کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اس ظلم و جبر کے معاملے میں نامزد ہونے والے پولیس افسران کو ریاستی و قانونی تحفظ دیا گیا۔ایک نوخیز لڑکی کو اہلِ حکومت کی نگرانی میں اغوا کیا گیا پھر اس کی عصمت دری کر کے اس کا قتل کر دیا گیا لیکن قاتلوں کو سزا تک نہیں دی گئی۔ مظلوم عشرت کی روح اب بھی انصاف کی منتظر ہے۔
10 in stock
عبدالواحد شیخ ممبئی کے ایک اسکول میں استاد ہیں۔۱۱؍جولائی ۲۰۰۶ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے کیس میں ماخوذ ۱۳؍ ملزمان میں سے وہ اکیلے بری ہو ئے ۔ نو سال جیل میں رہنے کے دوران انہوں نے اپنی پوسٹ گریجویشن اور قانون کی تعلیم مکمل کی اور ’’بے گناہ قیدی‘‘ (انگریزی ایڈیشن Innocent Prisoners) نام کی معروف کتاب بھی لکھی۔ ان کی براءت کے برسوں بعد بھی پولیس ان کو اب بھی ہراساں کرتی ہے۔ اس وقت وہ جیل ادب پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی قانونی مسائل پر ایک یوٹیوب چینل Acquit Undertrial کے نام سے چلاتے ہیں۔ ان کی کتاب ’’بےگناہ قیدی‘‘ پر مبنی ہندی فیچر فلم ’’ہیمولمف‘‘ (Haemolymph) مئی ۲۰۲۲ میں ریلیز ہوئی۔
Additional information
Weight | 0.37 kg |
---|---|
Dimensions | 8.5 × 5.5 × 0.7 cm |
ISBN 10 | 8172211317 |
ISBN 13 | 9788172211318 |
Author/s | Abdul Wahid Shaikh |
Publish Year | 2023 |
Pages | 317 |
Language | Urdu |
Binding Type | PaperBack |
Publisher | Pharos Media & Publishing Pvt Ltd |
Reviews
There are no reviews yet.